مینڈھر// پٹو ار ایسوسی ا یشن مینڈھر نے نائب تحصیلدار بالاکوٹ کے خلاف احتجاج کر کے کار روائی کی ما نگ کی ہے ۔تنظیم کاکہناہے کہ نا ئب تحصیلدار بالاکوٹ کی موجودگی میں پٹو اری حلقہ دھا رگلو ن پر کچھ عنا صر نے حملہ کیا اور گا لی گلو چ بھی کی ۔وہیں متعلقہ پٹو اری کا الزام ہے کہ وہ جنگلات کی نشاند ہی کر نے کے لئے دھا رگلون گئے ہوئے تھے جہاں کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کردیا۔انہوںنے یہ الزام بھی لگایاکہ لو گو ں کو نا ئب تحصیلدار بالاکوٹ نے وہا ں پر بلا کر ان پر جان بو جھ پر حملہ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ اس کہ تمام تر ذمہ داری نا ئب تحصیلدار بالاکوٹ پر عائد ہو تی ہے ۔حملہ کی خبر پھیلتے ہی تمام پٹواریو ں نے گر داوری کا با ئیکا ٹ کر کے نا ئب تحصیلدار بالاکوٹ کے خلاف احتجاج کیا اور ایک یا دشت نا مہ ایس ڈی ایم مینڈھر کو سونپا ۔ انہو ں نے کہا کہ نا ئب تحصیلدار بالاکوٹ سب سے جونیئر گر داور ہے اور محکمہ مال کے اعلیٰ افسر کی ملی بھگت سے اس کو نا ئب تحصیلدار بالاکوٹ بنا دیا گیا ہے جبکہ کئی سینئر گرداور تحصیل مینڈھر میں بیٹھ کر کا م کر تے ہیں اور جونیئر نائب تحصیلدار کی کر سی پر بیٹھ کر مزے اُڑا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ نائب تحصیلدار کے سامنے پٹواری کی پٹائی کی گئی اور وہ تماشادیکھتے رہے ۔ انہو ں نے کہا کہ نا ئب تحصیلدار کے خلاف کا رروائی کی جا ئے نہیںتو وہ دوبارہ سے احتجاج کریںگے ۔متاثرہ پٹواری محمد خلیل کا کہنا ہے کہ وہ نا ئب تحصیلدار کی مو جو دگی میںجنگلات کی نشاند ہی کر نے کیلئے گیا اور نا ئب تحصیلدار نے جا ن بو جھ کر ان کی بے عزتی کروائی ۔ اس کا کہنا تھا کہ ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یا دوکی یقین دہانی پر انہوںنے احتجاج ختم کیا ہے لیکن اگر انصاف نہ ملاتو پھر سے احتجاج کیاجائے گا۔