سرینگر //جمعیۃ اہلحدیث کے ناظم اعلی ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ا ور دنیا کے کسی بھی خطے میں مسلمانوں کو در پیش مسائل اور مشکلات سے غمزدہ ہونا فطری بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج جب ایک طرف شام کے بلکتے بچے، روتی مائیں اور بزرگ کیمائیائی ہتھیاروں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں تو دوسری طرف روہنگائی مسلمانوں کی تکالیف بھی کم نہیں ایسے میں جموں کی سرزمین پر پناہ گزین برمی مسلمانوں کے متعلق حالیہ اٹھائے گئے اقدامات مسلمانان کشمیر کے جذبات کو مجروح کئے بنا نہیں رہ سکتے، ہم ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور فوری طور اس طرح کے ہتھکنڈوں کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔