مینڈھر//مینڈھر میں جرنلسٹ ایسو سی ایشن کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت جا وید اقبال صدر پر یس کلب نے کی۔اس موقعہ پر پر یس کو نسل کے جنرل سکریٹری طارق خان نے پریس کونسل کی پر انی با ڈی کو ختم کر نے کا اعلا ن کیا۔میٹنگ میں بولتے ہوئے صحافیوںنے کہاکہ وہ ایمانداری سے لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے کی کوشش کریںگے۔انہوںنے کہا کہ مینڈھر میں صحا فیو ں کیلئے کوئی بھی دفتر نہیں لہٰذا سرکار ان کیلئے پریس کلب بنوائے تا کہ صحا فی اپنی ڈیو ٹی ایما نداری سے سر انجام دے سکیں۔اس دوران نئے باڈی بھی تشکیل دی گئی اور اتفاق رائے سے قمر عباس کیانی کو صدر ،ونود دتا کو چیئرمین ،طارق محمود خان کو جنرل سکریٹری،فردوس خان سینئر نائب صدر،سبھاش بالی کو نائب صدر،راہی کپورکو سکریٹری اور ایڈووکیٹ انظار احمد خان کولیگل ایڈوائزر منتخب کیاگیا۔جا وید اقبال نے تمام صحا فیو ں کا شکر یہ اداکیا۔