نئی دہلی// ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کرکٹ کے بھگوان تو ہیں ہی، ایک ذمہ دار شہری بھی ہیں۔ انہوں نے سڑک پر دو نوجوانوں کو بغیر ہیلمیٹ لگائے گاڑی چلاتے دیکھا تو ان سے ہیلمیٹ پہننے اور اپنی حفاظت کے لئے محتاط رہنے کو کہا۔سچن نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کیا ہے جس میں وہ دو نوجوانوں کو ہیلمیٹ پہن کرا سکوٹر چلانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔سچن نے نوجوانوں سے کہاکہ ہیلمیٹ پہنئے ۔سڑک کی حفاظت آپ سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔براہ مہربانی آپ سب بغیر ہیلمیٹ کے گاڑی چلانے سے بچیں۔ویڈیو میں صاف ہے کہ لٹل ماسٹر اپنی گاڑی میں سوار کہیں جا رہے ہیں۔
دو نوجوانوں کو بغیر ہیلمیٹ پہنے اسکوٹی چلاتے دیکھ سچن نے ان کی اسکوٹی کے پاس جا کر اپنی گاڑی رکوائي اور ان سے کہا کہ ہیلمیٹ پہن کرا سکوٹر چلایا کرو۔