مینڈھر //مینڈھرکے علاقے لوہر نکہ منجہاڑی میں حالیہ بارشوں کے بعد پراسرار طور پر کوئی بیماری پھوٹ پڑی ہے جس کی وجہ سے لوگوںکو قے اور اسہال لگنا شروع ہوگئے اور انکی حالت بگڑنے لگی ۔اس وقت تک دو درجن لوگ اس وبا کاشکار ہوچکے ہیں اور مزید کئی کو یہ بیماری اپنی زد میں لے رہی ہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ ڈاکٹروں نے کوئی دورہ نہیں کیا جس سے بیماری مزید بڑھ رہی ہے ۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے بی ایم او مینڈھر کاکہناہے کہ انکے نوٹس میں یہ بات نہیںلائی گئی اور وہ آج ہی ٹیم بھیج کر نمونے حاصل کریںگے ۔