رام بن//جموں سرینگر شاہرہ پر کیلا موڑ کے قریب اتوار کی صبح ایک ٹرک سڑک سے پھسل گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور اور اس کا ہیلپر زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ایک ٹرک رجسٹریشن نمبر JK13-8195 کریانہ کا سامان لے کر سرینگر کی جانب جا رہا تھا کیلا موڑ کے نزدیک سڑک سے پھسل گیا جس کی وجہ سے ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہو گئے۔انہیں علاج کیلئے فوری طور سے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ۔پولیس نے ڈرائیور کی پہچان ہلال احمد ولد علی محمد اور کنڈکٹر کی پہچان عامر اکرم ولد محمد اکرم ساکن کاکپورہ تحصیل اور ضلع پلوامہ کے طور سے کی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں پولیس سٹیشن رام بن میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔