سرینگر//حریت (گ) نے چیئرمین سیدعلی گیلانی کی رہائش گاہ کو آرمی کنٹونمنٹ میں تبدیل کرنے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حرکتوں سے آزادی پسند رہنما کو کسی بھی طورمرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ حریت نے بیان میں کہا ہے کہ 10اپریل کو بعد دوپہر گیلانی کی رہائش کے باہر سی آر پی ایف موبائل بینکر کو ہٹا کر بی ایس ایف کو تعینات کردیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 20ستمبر 2016 کو حکومت نے گیلانی کی رہائش کے باہر سی آر پی ایف کو تعینات کیا تھا جبکہ پولیس کی ایک گاڑی کو 2010 سے ہی خیمہ زن ہے جو گیلانی صاحب کے مین گیٹ پر 24گھنٹے موجود رہتی ہے۔بیان کے مطابق کل اچانک حکومت نے سی آر پی ایف کو تبدیل کرکے بی ایس ایف کو تعینات کیا ہے جس سے شکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں۔