سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے بیروہ میںفورسز اہلکاروں کی طرف سے ایمبولنس گاڑی کے ڈرائیور پر حملہ کی مذمت کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ قانون کے محافظوں کا یہ رویہ ناقبل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک عمل ہے کہ جو عملہ لوگوں کی جان بچانے کیلئے خود کو خطرے میں ڈالتے ہیں، ایسے لوگوں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کیلئے پیٹا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کے ملازمین پر حملہ ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کے ملازمین کے خلاف بار بار حملے ہورہے ہیںجس کی وجہ سے شعبہ صحت کے ملازمین خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بین اقوامی قوانین کے تحت شعبہ صحت کیلئے غیرجانبداری جنگ میں بھی جاری رکھنی ہوتی ہے۔