جموں//مسلم فیڈریشن جموں نے سماج کے تمام طبقوں سے بلالحاظ مذہب وملت اپیل کی ہے کہ وہ مشترکہ ثقافت ، کلچر، بھائی چارے اور ہم آہنگی کیلئے شہرت رکھنے والے جموں کے پرامن ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوششوں کوناکام بنانے کیلئے متحدہوکرسامنے آئیں ۔ مسلم فیڈریشن اور مرکزی جامعہ مسجد کے جنرل سیکریٹریوںماسٹر اکرم احمداورظہوراحمد نے یہاں جاری مشترکہ بیان میںحال ہی میں کچھ عناصرکی طرف سے جموں کے ماحول کوخراب کرنے کی کوششوں کی مذمت کی ۔انہوں نے جموں کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کی مخالفت کرکے آپسی بھائی چارے اورمذہبی رواداری کو برقراررکھیں۔ ۔انہوں نے کہاکہ چندفرقہ پرست عناصر ریاست بالخصوص صوبہ جموں کے خرمن ِ امن کوتارتارکرنے کی سازش کررہے ہیں جن کوناکام بنا نا وقت کی ضرورت ہے۔۔انہوں نے کہاکہ مذہب کی بنیادپرسماج کوتقسیم کسی کے بھی مفادمیں نہیں ۔ مسلم فیڈریشن جموں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کے صدیوں پرانے بھائی چارے اورہم آہنگی کوہرصورت میں برقراررکھیں۔