مانچسٹر، 11 اپریل (یو این آئی ) امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو نے 2026 فیفا عالمی کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے اپنا دعوی پیش کردیا ہے اور فی الحال شمالی امریکہ کے فٹ بال کے ان دیوانے ممالک کو دوڑ میں سب سے آگے سمجھا جا رہا ہے ۔فیفا کے 2018 ورلڈ کپ اور 2022 ورلڈ کپ کی متنازعہ میزبانی کے بعد اب 2026 فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے شمالی امریکہ میں کرانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے اور ایسے میں امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کو پسندیدہ مانا جا رہا ہے ۔اس سے پہلے اکتوبر میں بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن نے فیصلہ کیا تھا کہ کوئی بھی ملک جسے کانٹی نینٹل فیڈریشن نے گزشتہ کسی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی ہو وہ 2026 ورلڈ کپ کی میزبانی میں نہیں اتر سکتا ہے۔غور طلب ہے کہ فیفا نے سال 2010 میں روس کو 2018 عالمی کپ اور قطر کو 2022 عالمی کپ کی میزبانی سونپی تھی۔لیکن عالمی ادارے کے اس فیصلے پر سخت تنقید ہوئی تھی اور اب 2026 عالمی کپ کی میزبانی کے معاملے میں کوئی بھی یوروپین یا ایشیائی ملک شمالی امریکہ کے ممالک کے سامنے مقابلہ میں کھڑا دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔افریقہ، جنوبی امریکہ اور اوشیانا زون سے بھی کچھ ممالک کو میزبانی کی دوڑ میں دعویدار مانا جا رہا تھا لیکن فی الحال کوئی بھی ملک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے سامنے دوڑ میں شامل نہیں ہے ۔اگرچہ افریقی کنفیڈریشن سے مراکش کے امیدواری میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔فیفا جہاں 2026 عالمی کپ تک ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 48 تک کرنے کی حمایت میں ووٹ دے چکا ہے جس کے بارے میں 80 میچ منعقد ہوں گے وہیں بولی کے عمل میں وہ اقوام میزبانی کے اختیارات کو بھی تلاش کر رہا ہے ۔یو این آئی