سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرینگر پارلیمانی حلقے کے کچھ پولنگ مراکز پر سر نو انتخابات کے منطق پر سوالیہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگر اننت ناگ میں انتخابات کیلئے حالات ساز گار نہیں ہیں تو سرینگر میں کیونکر ہے۔ سماجی رابطہ سائٹ ٹیوٹر پر تحریر کرتے ہوئے عمرنے تحریر کیا’’ اننت ناگ میں الیکشن کیلئے ماحول سازگار نہیں ہے،تاہم سرینگر پارلیمانی حلقے میں9اپریل کو تشدد کے دوران بدترین واقعات پیش آئے لیکن پولنگ مراکز پر صورتحال ساز گار ہے،منظق کیا ہے؟۔