سرینگر//مسلم لیگ کے ایک دھڑے کے چیئرمین مشتاق الاسلام کو 15رو زکی ریمانڈ پر25اپریل تک سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔تنظیم کے ایک بیان کے مطابق موصوف کو 31مارچ ٹینکی پورہ سے گرفتارکیا گیاتھا اور تب سے لیکر وہ پولیس اسٹیشن شہیدگنج میں نظر بند تھے۔