گول//گزشتہ ہفتہ شدید بارشوںاورتیز ہوائوںسے جہاںرہائشی ڈھانچوںکونقصان پہنچا وہیںکئی پیڑ پودے بھی اس کی لپیٹ میں آئے۔ گول ڈویژن کے متعدد کمپارٹمنٹوںمیںتیزہوائوں کی وجہ سے دیو قامت کائل کے درخت زمین پرڈھیر ہوگئے ہیں۔ گول کا یہ علاقہ کبھی ان کائلوںکے ڈھکاہوا تھا اور یہ ان جنگلواں کی ایک بہت بڑی شان بھی مانی جاتی تھی۔لیکن رفتہ رفتہ یہ جنگل کم ہوتے جا رہے ہیں جس سے جہاں ماحولیات پر برا اثر پڑا ہے وہیں بالن اور لکڑی کی بھی قلت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔آندھی طوفان سے جہاں جنگلات کوکافی نقصان پہنچاہے وہیں جنگلات میںپڑے ان درختوںپر جنگل مافیہ کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں اور دن رات ان درختوںکو اپنے اپنے نشان لگائے جارہے ہیںجبکہ ان سے جوبالن نکلی اُس کاپہلے ہی روز صفایاگیاکیا۔ محکمہ جنگلات ڈپوئو ںمیں عمارتی لکڑی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگلات میںپڑے ان درختو ںکو ڈپوئوںمیںلاکر عمارتی لکڑی کی کمی کوپورا کرسکتی ہے تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔اس سلسلے میںرینج آفیسر گول نے کہاکہ محکمہ جنگلات اور ایس ایف سی مشترکہ طورپر درختوںکی مارکنگ کریںگے اور ایس ایف سی کے تحت ہی ڈپوئوںمیںعمارت لکڑی لائی جائے گی ۔