جموں//صوبائی صدرنیشنل کانفرنس اورایم ایل اے نگروٹہ دویندر سنت کبیرکی تعلیمات کو موجودہ دورمیں اہم قراردیتے ہوئے ان پرعمل پیراہونے پرزوردیاہے۔انہوں نے ا ن خیالات کااظہار کبیرآشرم کٹل بٹال نگروٹہ میں منعقدہ مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی سیکولراقدار کے تحفظ کیلئے سنت کبیرکی تعلیمات پرعمل ہوناضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ مذہب کے نام پر نفرت کوفروغ دیناانسانیت کے خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ جولوگ ایساکرتے ہیں وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔رانانے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آپسی بھائی چارے اورمذہبی آہنگی کوفروغ دے کر شرپسندعناصرکی سازشوں کوناکام بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام مذہب کے راستے الگ الگ ہوسکتے ہیں لیکن منزل سب کی ایک ہے ۔انہوں نے کہاکہ سنت کبیرنے محبت،امن اورآپسی بھائی چارے کادرس دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سنت کبیر کی تعلیمات پرعمل پیراہوکر امن وخوشحالی اورآپسی بھائی چارے کوفروغ دیناچاہیئے۔اس دوران سنت سدرشن جی مہاراج نے بھی سنت کبیرکی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقعہ پر دویندرسنگھ رانانے حلقہ ترقیاتی فنڈس میں سے آشرم کے نزدیک بیت الخلاء کی تعمیرکیلئے 5 لاکھ روپے واگذارکرنے کااعلان کیا۔ اس کے علاوہ رانانے مہامایا مندرسلاتھیہ محلہ کادورہ کرکے سی ڈی ایف فنڈس میں سے مندرکے نزدیک ایک ویوئوپوائنٹ تعمیرکرنے کیلئے دینے کابھی اعلان کیا۔اس دوران شریک چیئرپرسن ایس سی سیل ، وجے لوچن ، شریک چیئرمین اوبی سی سیل عبدالغنی تیلی، اضافی ترجمان ایس ایس بنٹی ، لمبردارمہندر، موہن لال، جتندرکمار، رجنیش رینہ ، سورج پرکاش ، ایم ایل بلوترہ، راجیش مینگی ودیگران بھی موجودتھے۔