جموں// ریاستی سرکار نے مشترکہ کھاتوں میں پنشن جمع کرنے کو منظوری دی ہے۔ محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق ایک بار جب پنشن دہندہ کے بنک کھاتے میں پنشن جمع ہونے پر سرکار اور بنک کی واجبات ادا ہوں گی۔ چونکہ پنشن دہندہ کے حیات ہونے تک پنشن ادا کیا جاتا ہے اوراس کے فوت ہونے کی صورت میں ایک ماہ کے اندر بنک کو آگاہ کرنا ہوگا تا کہ بنک مشترکہ کھاتے میں ایک پنشن پانے والے افراد کی وفات کی صورت میں پنشن جمع نہ کرے۔ اگر غلطی سے مذکورہ کھاتے میں پنشن جمع ہوگی تو اسے مشترکہ کھاتے یا مشترکہ کھاتے دار کے دوسرے اکاؤنٹ سے بازیاب کیا جائے گا۔