جموں//جموں کشمیراینڈلداخ آل ڈیپارٹمنٹس کلریکل سٹاف ایسوسی ایشن کے بینرتلے کلرکوں نے طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل قلم چھوڑہڑتال کرکے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی کااہتمام کیا۔تنظیم کے صدربابوحسین ملک کی کال پر کلریکل ملازمین نے ریلی ادھیوگ بھون ریل ہیڈکمپلیکس جموں کے باہرمظاہرہ کیا ۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بابوحسین ملک نے ملازمین سے متحدہوکر مطالبات کیلئے جدوجہدکرنے پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کلریکل ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دورکرنے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیاجارہاہے ۔اس دوران مظاہرین میں تنظیم کے دیگرعہدیداران بھارت بھوشن ، خورشید احمددیوانی ، اشوک سنگھ، جاویدآخون ، یش پال شرما ، فریدہ بانو ، وکاس چند ، محمدلطیف، وکاس شرما، مختیارسنگھ ، سندیپ سنگھ، شمشیر سنگھ ، رنبیرسنگھ، درشن انگورانا ، شام لال، سدرشن سنگھ، علی محمد، منگل سنگھ ، رفیق محمد، محمدیعقوب بٹ ، فیضو جواہر بشیر ، وپن بانگرو ، موہن لال، سنجیوسنگھ جموال ودیگران بھی شامل تھے۔ صوبہ جموں کے دیگراضلاع ہیڈکوارٹروں میں بھی کلریکل ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور بعدمیں ضلع ترقیاتی کمشنروں کومطالبات سے متعلق میمورنڈم پیش کیا۔ ڈوڈہ میں مظاہرے کی قیادت محمدعیسیٰ ، کشتواڑمیں شاہدمیر، راجوری میں بابورام ، ریاسی میں بلوان سنگھ اورترسیم لال ،رام بن میں محمداسلم پرے، ادھم پور میں اشوک ویر سنگھ ،لیہہ میں ٹشی چسوال اورکرگل میں مختیارخان نے کی۔ اس دوران مظاہرین کلریکل کیڈر4000-6000 جونیئراسسٹنٹ اور 4500-700 سینئراسسٹنٹ اور ہیڈاسسٹنٹ اورجونیئر سٹینو گرافرس کو 5500-9000 کیڈردینے ،تنخواہوں میں تفاوت دورکرنے ، ڈی پی سی میٹنگوں کے انعقاد ، ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگوکرنے ،میڈیکل الائونس میں اضافے کامطالبہ کررہے تھے۔