پونچھ//ضلع ہسپتال پونچھ میں چیف میڈیکل افسر پونچھ ڈاکٹر ممتاز احمد بھٹی کی قیادت میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد ہارون ملک، ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے اور برگیڈ کمانڈر 93برگیڈ مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوئے جنہوں نے خون عطیہ کیمپ کا افتتاح ربن کاٹ کر کیا بعد از اں درجنوں فوجی جوانوں نے اپنے خون کا عطیہ دیا اور عوام کو پیغام دیا کہ وہ اپنے خون کا عطیہ کر کے ان لوگوں کی جان بچائیں جن کو ان کی طرف سے عطیہ کیا گیا تھوڑا سا خون زندگی دے سکتا ہے۔اس موقعہ پر جہاں برگیڈ کمانڈر اور ایس ایس پی پونچھ نے خطاب کر کے لوگوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل کی وہیں سی ایم او پونچھ نے تمام مہمانان اور خون کا عطیہ کرنے والے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔