راجوری// منجاکوٹ کے لوگوں اوربے روزگارنوجوانوں نے بی ڈی او منجاکوٹ صغیرچوہدری اورتحصیل انتظامیہ کے کام کی ستائش کرتے ہوئے ان کے تئیں شکریہ کااظہارکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں محمد اشفاق خان اور انجینئر شہزاد چوہدری اور محمد مصطفٰی خان،عبدل جبار خان، شفاعت چوہدری ودیگر معززشہریوں نے کہاکہ بی ڈی اوصغیر چوہدری کے کام ودیانتداری کی جس قدرتعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ بی ڈی اوموصوف نے ایم جی نریگاکی عمل آوری کویقینی بناکر بے روزگارنوجوانوں کوروزگارکے مواقعے دستیاب کرائے ہیں جس کی وجہ سے غریب کنبوں کی پریشانیاں کافی حدتک دور ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ 3ماہ قبل پورے بلاک منجاکوٹ کا دورہ کیا جس سے بلاک کے ضرورت مند لوگوں کو ایم جی نریگا کے تہت ترقیاتی کام فراہم کیے۔وہی تحصیلدار منجا کوٹ جناب ظہیر رانا حقلہ نے تقریباً دو سال سے منجا کوٹ عوام کی ایمانداری اود دیانتداری سے کام کیا۔رشوت خوری کو ختم کرنے میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے۔انہوں نے مشکلات کے دوران علاقے کا دورہ کیا اور عوام کے جائز مسائل کو حل بھی کیا جس کی وجہ سے منجا کوٹ کی عوام ان کی ایمان داری اود علاقے کی ترقیاتی کاموں کی طرف رحجان کی وجہ سے بڑی متاثر ہوئی۔بیان جاری کرنے والے معززین نے ایس۔ڈی۔پی۔او مرزا ذاکر شاہین صاحب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تحصیل منجا کوٹ میں پوری ایمان داری اور لگن سے کام کیا اور علاقے کے نوجوانوں کو ڈرگس جیسی نشیلی اور زہریلی چیزوں سے نجات دلواء۔اور جرائم سے سب لوگوں کو دور رکھنے کی پوری کوشش کی۔وہیں چند دن پہلے آئے ہوے ایس۔ایچ۔او منجا کوٹ اقبال کا استقبال بھی کیا۔ایس۔ایچ۔او منجا کوٹ نے گاڑیوں میں اور لوڈنگ پر پابندی بھی لگائی۔منجا کوٹ کی عوام نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ ایسے آفیسران کا تحصیل منجا کوٹ سے تبادلہ نہ کیا جائے۔