رینگر//جواہر نگر میں الفاروق کالونی سیکٹر اے میں پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں۔مقامی باشندگان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقہ میں گذشتہکئیدنوں سے پانی سپلائی نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے کالونی میں رہایش پذیر لوگ پریشان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پانی کی سپلائی بندہے اور ایک وسیع آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے۔اس صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو کھانا پکانے اوردیگر ضروریات کے لئے پانی حاصل کرنے کیلئے شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ویلفیر کمیٹی کے صدر محمد اسلم نے بتایا کہ کالونی کی مین سپلائی لائین پر زیادہ کنکشن لئے گئے ہیں جس کی وجہ سے کالونی کو پانی سپلائی نہیں ہورہا ہے ۔لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الفاروق کالونی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔