سوپور //میدان پورہ پرے پورہ رفیع آباد کا علاقہ پچھلے چار ماہ سے بجلی سے محروم ہے۔ مقامی لوگوںنے کہاکہ علاقہ کا بجلی ٹرانسفارمر رواں سال کے جنوری میں شدید برف بھاری سے گر کر تباہ ہوا تھا اور تب سے لیکر آج تک محکمہ بجلی نے علاقے کی بجلی سپلائی بحال کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔ مقامی آبادی نے بتایا کہ اس سلسلے میںانہوں نے محکمہ کو کئی بار آگاہ کیا لیکن وہ کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔بستی کے ایک باشندہ حاجی عبدالخالق پرے نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایگزیکٹیو انجینئر سوپور ڈویژن کو آگاہ کیا گیا لیکن انہوںنے کہا کہ محکمہ کے پاس فنڈس کی کمی ہے اور آج تک اسی طرح سے ٹال مٹول کیا جاتارہا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ’ ہمارا علاقہ گھپ اندھیرے میں ہے اور ہمارے بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگرعلاقہ کا بجلی ٹرانسفامرجلد ٹھیک نہیں کیا گیاتو ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے۔