پونچھ//ممبر اسمبلی شاہ حویلی پونچھ محمد تانترے نے کہا ہے کہ پی ڈی پی جماعت ریاست میں امن بحال کرنے اور یہاں کی تعمیرو ترقی کے لئے منصوبہ بند طریقہ کار پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کاحل ریاستی حکومت کا نصب العین ہے۔ کھنیتر کے دور دراز علاقہ جات کے دورے کے دوران ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمد تانترے نے کہا کہ پی ڈی پی کے دور اقتدار میں پچھلے2سال میں جتنے ترقیاتی کام پونچھ ضلع میں ہوئے ، وہ دوسری حکومتوں نے بیس سال تک بھی نہیں کئے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ ایک سو کلو میٹر سڑکوں کو میکڈم مائز کیا گیا،لورن تا ٹنگمرگ سڑک کاکام شروع کیاگیا،محکمہ دیہی ترقی کے ذریعہ مثالی تعمیراتی کام کئے گئے ،محکمہ تعلیم میں تاریخ ساز سدھار لایا گیا۔تانترے کاکہناتھا کہ اس کے علاوہ بھی حکومت کی جانب سے جو ترقیاتی کام کئے گئے ،وہ تاریخی ہیں۔ عوام کی اپیل پر ممبر قانون ساز اسمبلی نے گلی تا بن سڑک پر تارکول بچھانے اور مڈل اسکول دپریاں تک نئی سڑک تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا ۔اس دوران مختلف پارٹیوں کے کارکنان اور لیڈران نے پی ڈی پی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کا استقبال ممبراسمبلی نے پھولوں کے ہار پہنا کر کیا۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میںمحمد آزاد قریشی، مستری محمد رفیق، مستری محمد افضل، برکت حسین، طالب حسین، حافظ ندیم، ذاکر حسین، محمد حسین، محمد اعظم،مختار احمد، محمود احمد، لیاقت حسین،مولوی عبدالعزیز،فقیر دین، محمد عزیز، بدر دین،شوکت حسین، ممتاز احمد، مولوی محمد پذیر، اور محمد زمان شامل ہیں۔اس موقعہ پر چوہدری محمد شفیع میلو، چوہدری محمد صدیق، حافظ عبدالمجید کھٹانہ،چوہدری جلال، صوبیدار مشتاق، چوہدری عالم دین وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔