پونچھ//انجمن رودادبشر سرنکوٹ نے ڈاکہ بنگلہ سرنکوٹ میں ایک اجلاس منعقد کیا جسکی صدارت انجمن کے نائب صدر نذیر احمد چوہان نے کی ۔ اجلاس کے دوران مقررین نے عوام کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیااور کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میںلوگوںکو کئی طرح کی مشکلات کا سامناہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی خستہ حالت ہے،سڑکیں تباہی کا منظر پیش کررہی ہیں،کہیں آدھار کارڈ کے مسائل ہیں تو کہیں فصلیں ژالہ باری سے تباہ ہوگئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔اس دوران ایک تحریری یاداشت سب ڈیویژنل مجسٹریٹ سرنکوٹ کو دیاگیاجس میں عوامی مسائل تحریر کئے گئے تھے۔ایس ڈی ایم سرنکوٹ نے تنظیم کے کارکنان کو یقین دلایاکہ ان مسائل کو حل کیاجائے گا۔اس موقعہ پر محمدعزیز خان چیئرمین،حاجی ممتاز خان ،عبدالشکور، سید محمود ہمدانی، نازک خان، نذیر احمد چوہان ،افتخارحسین ،محمد لطیف مغل وغیرہ بھی شامل تھے ۔