سرینگر// احمد نگر میںگزشتہ دنوں آگ کی وادات کے دوران بچائوکارروائی میں زخمی ہوا طالب علم جمعرات کو صورہ ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔7اپریل کو احمد نگر علاقہ میں آگ کی ایک واردات کے دوران بچاور کارروائی میں زخمی ہو21سالہ طالب علم عاقب احمد ملک ولد نذیر احمد ملک7 دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعدجمعرات کی صبح صورہ ہسپتال میں چل بسا ۔ عاقب احمد ملک7اپریل کو اس وقت زخمی ہوا تھا جب احمد نگر میں ان کے ایک پڑوسی کے مکان میں آگ نمودار ہوئی جس دوران اس نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اوربچائو کارروائی کے دوران وہ اس وقت چھت سے گر گیا جب مکان کے اندر گیس سلنڈر پھٹ گیا ۔اسے بعد میں انتاہئی نازک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کیا گیا جہا ں وہ 7 دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی صبح چل بسا ۔جب اس کی لاش اسکے گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور یہ خبر پھیلتے ہی علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی۔