جموں//گورنر این این ووہرااور وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اُن کے یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ اپنے پیغام میں گورنر نے ڈاکٹر امبیڈکر کو ایک اعلیٰ درجے کا سکالر اور قانون دان قرار دیا ہے جنہوں نے ملک کے آئین کی تشکیل میں قابلِ قدر کام کیا ۔ گورنر نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے ملک کی تعمیر خاص کر سماج کے کمزور طبقے کی بہبود کیلئے اپنے آپ کو وقف کیا ۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اُن کے یومِ پیدایش پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر کو ایک اعلیٰ سماجی اصلاحکار اور قانون دان قرار دیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے سماج کے پسماندہ اور کمزور طبقوں کی بہبود کیلئے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات کو یاد کیا ہے ۔