میونخ؍ یوئیفافٹ بال چمپئن شپ میں 100 گول داغنے والے پہلے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے شاندار کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ کو یہاں چمپئنز لیگ کوارٹر فائنل مقابلے کے پہلے مرحلے میں بائرن میونخ کے خلاف 2۔1 کی جیت دلا دی۔رونالڈو نے اپنی ٹیم کے لیے دونوں گول داغے اور وہ یوئیفا چمپئن شپ میں 100 گول پورے کرنے والے پہلے فٹبالر بھی بن گئے ہیں۔میچ میں بائرن کے ارٹورو ودال نے سب سے پہلے گول کر کے ٹیم کو 1۔0 سے برتری دلائی ۔اس کے بعد رونالڈو نے مورچہ سنبھالتے ہوئے 47 ویں منٹ میں برابری کا گول کیا اور میچ ختم ہونے سے 13 منٹ پہلے اپنا دوسرا گول کر کے ریال کو 2۔1 سے آگے کر دیا۔اپریل 2014 میں ریال سے ہارنے سے پہلے اپنے مسلسل 16 میچ جیتنے والی بائرن نے میچ میں اگرچہ اچھی شروعات کی تھی اور ودال نے تھیاگو ایلکاٹرا کے کارنر کی مدد سے 25 ویں منٹ میں ہیڈر داغتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی تھی۔ریال کے کوچ زین الدین زیدان نے کہا کہ ہم کچھ اور گول کرنا چاہتے تھے اور ہمارے پاس موقع بھی تھا۔ہم نے اپنا پہلا میچ جیت لیا اور دوسرا ابھی باقی ہے ۔ہم نتائج کے ساتھ خوش ہیں لیکن ہمیں اور گول کرنے کی ضرورت ہے ۔بائرن کے کھلاڑی ودال پہلے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں اپنی ٹیم کے لئے دو گول کرنے کی پوزیشن میں تھے لیکن وہ پنالٹی پر چوک گئے اور گیند گول پوسٹ کے اوپر چلی گئی۔بائرن کے کیپر مینوئل نیور نے پھر رونالڈو اور گیرتھ بیل کی کوششوں کو بہت اچھی طرح روکا۔لیکن پھر میچ کے 61 ویں منٹ میں جاوي مارٹنیز کو یلو کارڈ دکھا کر باہر بھیج دیا گیا جس سے ریال کو فائدہ ہوا۔بائرن کے فلپ لام نے کہا کہ ہم پہلے ہاف تک مکمل طور کنٹرول میں تھے لیکن پھر ہم نے موقع گنوائے ۔ہمیں ملا ریڈ کارڈ بہت پریشان کرنے والا تھا۔ریال نے مارٹنیز کو باہر بھیجے جانے کی صورت حال کا کافی فائدہ اٹھایا اور اسٹاپیج ٹائم میں کپتان سرجیو راموس نے اچھے ہیڈر داغا لیکن اسے آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔بائرن کے کوچ کارلو ایسلوتي نے کہا کہ ہم مقابلے میں اب بھی بنے ہوئے ہیں۔ریال کے پاس فی الحال اچھا موقع ہے لیکن ہمارے پاس بھی موقع ہے اور ہم اس کا فائدہ اٹھائیں گے ۔بائرن کو اب منگل کو دوسرے مرحلے میں کافی محنت کرنی پڑے گی جبکہ ریال اپنے چمپئنز لیگ ٹائٹل کو بچانے والی پہلی ٹیم بننے کی کوشش میں آگے بڑھ رہی ہے ۔یو این آئی۔