ڈوڈہ//سوک ایکشن پروگرام2017 کے تحت ڈوڈہ پولیس نے بیساکھی کے موقع پر ’رن فار فن‘نام سے ایک دوڑ مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے500 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔ دیسہ چوک سے پرانے پل ڈوڈہ تک چھ کلومیٹر اس دوڑ کو ایم ایل اے ڈوڈہ شکتی راج پریہار نے ہری جھنڈی دکھاکررخصت کیا۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوپندر کمار، ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کھٹانہ، ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹرس ڈوڈہ ونے کمار، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرس ڈوڈہ افتخار احمد،ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس آفیسر دیوان چند ٹھاکر اور سول و پولیس انتظامیہ کے متعدد دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ تحصیل گندو کے ڈھڈکائی گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد رفیق ولد دین علی نے پہلی بھاگواہ ڈوڈہ کیرام راج ولد دولت رام نے دوسری اور ڈوڈہ تحصیل کے بھالوٹ گاؤں سے تعلق رکھنے والے اجے سنگھ ولد امید سنگھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنہیں بالترتیب پانچ ہزار، تین ہزار اور دو ہزار روپے کے نقدانعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ دوڑ میں حصہ لینے والے تمام نوجوانوں کے درمیان اسپورٹس کیپس،پھل فروٹ اور مشروبات تقسیم کئے گئے۔ نوجوانوں نے دوڑ کے انعقاد پر ڈوڈہ پولیس کی سراہنا کی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل ڈوڈہ نے کہا کہ پولیس کی طرف سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت انجام دی جا رہی اس قسم کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں صحیح جہت دینے میں مدد ملتی ہے نیز اس سے پولیس اور عوام کے درمیان درمیان روابط بھی مضبوط ہوتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کو اس قسم کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بھی تلقین کی۔ اپنے اپنے خطابات میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ اور ایس ایس پی ڈوڈہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی صلاحیتوں کو مثبت رخ مختلف قسم کی معاشرتی خرابیوں کو دور کرنے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کھیل کود،جسمانی ورزش اور کی اہمیت پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے جسم تندرست اور دماغ صحت مند رہتا ہے۔ایس ایس پی ڈوڈہ نے کہا کہ اس دوڑ کے انعقاد کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا اور یہاں کے آپسی بھائی چارہ کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔