سرینگر/سٹی رپورٹر/صورہ اور شالٹینگ میں آگ کی وارداتوں میں ایک دکان اور2مکانات جل گئے ۔ ویژر ناگ صورہ میں آگ کی ایک واردات میں اعجاز احمد گوجری اور نذیر احمد خان کے رہائشی مکان جل گئے۔اس حادثے میںکوئی ہلاک یا زخمی نہیںہواتاہم آگ سے دونوں مکانوں کو نقصان پہنچا۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے پولیس نے کیس درج کیا ہے۔دریں بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے شالٹینگ میں اعجاز احمد کے ریڈی میٹ گارمنٹس دوکان میں آگ نمودارہوئی جس سے دکان کو نقصان پہنچا۔آگ سے دکان میں موجود ساز و سامان جل گیا ۔