کنگن // گنڈ کنگن مےں اس وقت سنسنی پھےل گئی جب سرےنگر کی رہنے والی اےک شادی شدہ خاتون نے خودسوزی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردےا ۔ پولیس نے کےس درج کرکے تحقےقات شروع کردی ہے۔ جمعرات کی شام گنڈ علاقے کے ہل پتی ہاکنار جنگل مےں اےک 35سالہ خاتون جس کی شناخت زمرودہ بانو زوجہ شبےر احمد خان ساکن راجوری کدل نزدےک غنی مےمورےل سٹےڈےم سرےنگرہوئی،نے خود پر مٹی کا تےل چھڑک کر خود کو آگ لگا دی جس کے نتےجے مےں مذکورہ خاتون بری طرح سے جھلس گئی۔ جب آس پاس کی بستی مےں رہنے والے لوگوں کی نظر مذکورہ خاتون پر پڑی تو انہوں نے فوری طور جائے واردات پر پہنچ کر اگر چہ مذکورہ خاتون کو بچانے کی کوشش کی تاہم تب تک وہ پوری طرح سے جھلس گئی تھی۔مقامی لوگوںنے فوری طور پر پولےس سٹےشن گنڈ کو مطلع کےا اور پولےس نے خاتون کو ٹرامہ ہسپتال کنگن پہنچاےا جہاں سے اس کی حالت نازک دےکھکر اسے فوری طور پر صورہ مےڈےکل انسٹچوٹ منتقل کےا جہاںاس کی حالت تشوےش ناک بتائی جارہی تھی۔پولےس کے مطابق بےس گھنٹوں تک موت و حےات کی کشمکش مےں مبتلا رہنے کے بعد مذکورہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔جب خاتون کی لاش اس کے آبائی علاقے مےں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گےا ۔ مذکورہ خاتون کے دو بچے بھی ہےں۔پولےس نے بتاےا کہ خاتون نے پولےس کو بتاےا کہ دسمبر 2016سے ان کے اور اسکے شوہر کے درمےان کسی بات کو لےکر جھگڑا چل رہا تھا ۔اس سلسلے مےں جب کشمےر عظمیٰ نے اےس ڈی پی اوکنگن محمد عمر شاہ سے رابطہ قائم کےا تو انہوں نے اسکی تصدےق کرتے ہوئے بتاےا کہ مذکور ہ خاتون صورہ مےڈےکل انسٹچوٹ مےں موت و حےات کی کشمکش مےں مبتلا رہنے کے بعد جمعہ کی دوپہر زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ۔انہوںنے بتاےا کہ خاتون نے پولےس کو بےان دےتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں مےاں بےوی کے درمےان کسی بات کو لےکر جھگڑا چل رہا تھا جس کے بعدمذکورہ خاتون نے خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔ اس سلسلے مےں اےک کےس زےر اےف ائی نمبر 9/2017 U/S 309 RPCدرج کرکے تحقےقات شروع کردی گئی ہے ۔