سرینگر//پیپلز فریڈم لےگ ترجمان نے بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے حالیہ بیان کو مسئلہ کشمیر سے لاعلمی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ وہ زندہ حقیقت ہے جسے کوئی بھی مثبت سوچ رکھنے والا انسان رد نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کوئی امن و قانون کا مسئلہ نہیں بلکہ کشمیری عوام کے حصول حق خودارادیت کا مسئلہ ہے جس کا ایک تاریخی پس منظر ہے اور جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے ۔انہوں نے جملہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے بڈگام چلو کال کو طاقت کے بل پر دبانے اور جملہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق ،محمد یاسین ملک کی تھانہ و خانہ نظر بندیوں اور پارٹی کے چیف آرگنائزیر امتیاز احمد شاہ کی راجباغ تھانہ میں مسلسل نظربندی کی مذمت کی۔