کشتواڑ//جموں و کشمیر خواتین کونسل نے اشتیاق حسین وازہ کی صدارت میںاندرا نگر کشتواڑ میں ایک بیداری اور مشاورتی کیمپ منعقد کیا۔پروگرام کے دوران خواتین کو مختلف ہنر مند پروگراموں جن میں کئی ترقیاتی منصوبوں کے تحت کام کرنے کیلئے آگاہ کیا گیا۔کیمپ کا بنیادی مقصد بے روزگار نوجوانوں کو ان کے متعلقہ علاقوں میں اپنے خودروزگار یونٹس قائم کرنے کے لئے انہیں بیدار کرناتھا۔دریں اثنا، کونسلروں نے مقامی خواتین کو مطلع کیا کہ کٹنگ، سلائی اور کمپیوٹر کی تربیت حاصل کرنے کے بعد وہ معاشرے میں مختلف شعبوں میں خود کو روزگار سے جوڑ سکتی ہیں۔اس پروگرام میں ایم ایل راٹھورجموں و کشمیر خواتین کونسل ضلع کشتواڑ کے نمائندے،روبینہ بیگم،اسمہ بانو اور سرشادہ بیگم نے بھی شرکت کی اور خواتین پر زور دیاکہ وہ خودروزگا رسکیموںسے جڑیں ۔