جموں//فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔ایک گھنٹے کی طویل ملاقات کے دوران فوجی سربراہ اور گورنر نے بیرونی سلامتی صورتحال اور داخلی سلامتی انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔گورنر اور فوجی سربراہ نے ریاست کے نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے لئے سہولیات فراہم کرنے کے تعلق سے بھی کئے جانے والے اقدامات پر غور و خوض کیا۔