سرینگر// پی ڈی پی اُمیدوارکی ہارکوآرایس ایس کی شکست قراردیتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدرغلام احمدمیر نے واضح کیاہے کہ کشمیری عوام نے مخلوط سرکارکے فرقہ وارانہ ایجنڈے کومستردکردیا۔کشمیر نیوزسروس کوموصولہ بیان میں کانگریس کے ریاستی صدراوراپوزیشن کے مشترکہ اُمیدواربرائے پارلیمانی حلقہ اسلام آبادغلام احمدمیر نے سرینگرپارلیمانی نشست کے نتیجے کوپی ڈی پی ،بی جے پی اتحادکیخلاف عوامی عدالت کافیصلہ قراردیتے واضح کردیاکہ کشمیری عوام نے مخلوط سرکارکے فرقہ وارانہ ایجنڈے کومستردکردیا۔انہوں نے کہاکہ وسطی کشمیرکے لوگوں نے پی ڈی پی ،بی جے پی اتحادکیخلاف ووٹ ڈالکراپنایہ فیصلہ سنادیاکہ وہ موجودہ مخلوط سرکارکے عوام کش ایجنڈے کوسمجھ چکے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام نے پی ڈی پی اوربی جے پی کومستردکرتے ہوئے سیکولرقوتوں کے حق میں اپنافیصلہ صادرکردیا۔جی اے میرکاکہناتھاکہ اپوزیشن کے مشترکہ اُمیدوارکی سرینگرپارلیمانی حلقے سے کامیابی ظاہرکرتی ہے کہ کشمیری آرایس ایس کے خفیہ ایجنڈے اوراُنکی معاون جماعت پی ڈی پی کی چالبازیوں کوسمجھ چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ضمنی چناﺅ میں پی ڈی پی اُمیدوارکی ہاراصل معنوں میں آرایس ایس اوربھاجپاکی شکست ہے ۔اُدھرکانگریس کے سینئرلیڈراوراسمبلی میں پارٹی کے لیڈرنوانگ ریگزن جوارنے بھی سرینگرلوک سبھاحلقے سے پی ڈی پی اُمیدوارکی شکست کوفرقہ وارانہ قوتوں کی ہارسے تعبیرکیاہے ۔