سرینگر//سرینگر کے ایک مقامی اسکول فیمس ابھے میشن سکینڈری اسکول نیو تھیڈ میں سنیچر کو یک روزہ سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مقامی ماساجد کے ایمہ اور اوقاف کمیٹیوں کے سر براہان کی صدارت میں منعقدہ اس سیرت کانفرنس میں 80طلباء نے حضرت محمدﷺ کی مقدس زندگی اوران کی تعلیمات پر روشنی ڈالی ۔سیرت کانفرنس کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیا تھا جس کا ایک حصہ حضرت محمد ﷺ کی مقدس زندگی اور تعلیمات پر تقاریر پرمشتمل تھا جبکہ دیگر دوحصے نعت رسولﷺ اور کوئز پر مشتمل تھے ۔اس موقع پر ہزاروں کی تعدادمیں مقامی لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو سیرت کانفرنس منعقد کرانے پر مبارک باد پیش کی ۔پروگرام کے اختتام پر امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔نعت مقابلے میں پہلے پوزیشن دسویں جماعت کے عادل احمدجبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن پانچوی جماعت کی نرگس اور نویں جماعت کے عبید احمد نے حاصل کی ۔ انگریزی تقریر کے زمرے میں پہلی تین پوزیشن آٹھویں جماعت کے معطیب،ساتھویں جماعت کے فیضان اور آٹھویں جماعت کے آسم نے حاصل کی جبکہ اردو تقریر کے زمرے میں پہلی تین پوزیشن پانچوی جماعت کی فیضا،دسویں جماعت کی سائمہ شبیر اور ساتھویں جماعت کی مومنا نے بالترتیب حاصل کی ۔اس موقع پرمہمان خصوصی کے فرائض انجام دینے والے پیر بلال احمد نے اپنے خطاب میں مسلم امت کے اتحاد کو وقت کی عین ضرورت قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔