سرینگر // تنخواہیں واگذار نہ ہونے کے خلاف فیملی ویلفیر ایمپلائز ایسوسی ایشن نے کل سرینگر کی پرس کالونی میںاحتجاج کیا ۔مظاہرہ کر رہے ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے دس ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں اور اُن کے اہل خانہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کی جانب سے انہیں یقین دہانیوں کے سوا کچھ نہیں مل رہا ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخوائوں سے محرومی کی وجہ سے نہ تو انکے بچے سکول جا پا رہے ہیں اور نہ ہی وہ گھر میں کسی بیمار کا خرچ برداشت کر پا رہے ہیں ۔ نیشنل ہیلتھ میشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ترجمان روف احمد نے بتایا کہ فیملی ویلفیر ایمپلائز پچھلے 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جسکی وجہ سے انکا پورا کنبہ شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیملی ویلفیر ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین کی تنخواہوں کو جلد از جلد واگذار کریں تاکہ انہوں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔