سرینگر // مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے سنیچر کو پلوامہ اور بٹہ مالو میں پیش آئے واقعات کے خلاف آج ہڑتال کی کال دی ہے۔حریت(گ) ترجمان ایاز اکبر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پلوامہ ڈگری کالج میں فورسز کے ہاتھوں طلاب کی شدید مارپیٹ اور ان پر بڑے پیمانے پر تشدد کی مشترکہ مزاحمت مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بٹہ مالو میں ٹنگمرگ کے نوجوان کو بلاوجہ گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ان واقعات کے خلاف آج وادی بھر میں مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کرنے کی کال دی ہے۔