راجوری //راجوری میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم پندرہ افراد زخمی ہوگئے ۔ضلع کے سرانو گائوںمیں ایک ٹپر اور بس آپس میں ٹکراگئے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق ٹپر زیر نمبرJK11 8360اور بس زیر نمبرJK02P 9525سرانو کے مقام پر ایک دوسرے سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیاہے جہاں ڈاکٹروں نے چودہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹپر ڈرائیور کشور کمار ولد بلبیر سنگھ ساکن بالجرالاںاس حادثے میں شدید زخمی ہواہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔