پلوامہ//ڈگری کالج پلوامہ مےں گزشتہ روزفورسز کی طلباءپر یلغار اور انہیں شدید جسمانی ٹارچر سے ودچار کرنے کے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع انتطامےہ نے پےر اور منگل کو کالج بند رکھنے کا اعلان کےا ہے جبکہ اس واقعہ کی انتطامےہ کی جانب سے تحقےقات بھی شروع کی جا رہی ہے۔دسٹرکٹ مجسٹرےٹ پلوامہ کی جانب سے اےک پرےس بےان مےں بتاےا گےا کہ 15 اپریل کو کالج مےں طلبہ و طالبات اور فورسز کے مابےن جھڑپےں ہوئےں جن مےں متعدد طلبہ و طالبات زخمی ہوئے۔ اس ضمن مےں کالج کے پرنسپل اور بچوں کو اطلاع دی گئی کہ وہ پےر اور منگل وار ےعنی 17 اور18 تارےخ کو کالج نہ آئےں کےوں کہ ان دو روزتک کالج بند رہے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع انتطامےہ اس ضمن مےں تحقےقات شروع کر رہی ہے تاکہ قصورواروں کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو کالج احاطے مےں فورسز اور طلبہ طالبات کے مابےن جھڑپوں مےں کم از کم55 طلبہ و طالبات زخمی ہوئے جبکہ متعددبے ہوش بھی ہوئے جس سے کالج اور نواحی بستی مےں افرا تفری کا ماحول پےدا ہوا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس واقعے کی ویڈیوسماجی ویب سائٹ پر وائرل ہونے کے بعد مقامی و بیرونی میڈیا میں زور دار بحث چھڑ گئی ہے اور کئی حلقوں سے اس واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔