پونچھ//نیشنل کانفرنس کارکنان منڈی کی جانب سے اجلاس منڈی کے صدر مقام پر منعقد کیا گیاجہاں پارٹی کے سینئر لیڈران ڈاکٹر غلام عباس ، عبدالاحد بٹ، عبدالاحد کامریڈ، مبشر حسین بانڈے اور دیگر مقررین نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ کی جیت سے نیشنل کانفرنس کو نئی زندگی ملی ہے جو پارٹی کارکنان کے حوصلوں کو بلند کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد ثانی کی قیادت میں ہی ریاست جموں و کشمیر کی حکومت چل سکتی ہے۔ انہوں نے مخلوط سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سرکار عوام نہیں بلکہ کرسی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سرکار نام کی کوئی چیز نہیں ہے کیونکہ سرکار بری طرح ناکام ہورہی ہے۔انہوں نے کشمیر میں ہورہے مظالم کی بھی مذمت کی اور مطالبہ کی کہ کشمیر کا حل بات چیت کے ذریعہ نکالا جائے ۔ اجلاس کے دوران پارٹی کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر فارق عبداللہ کی جیت کا جشن منایا۔