سرینگر// محکمہ صحت میں کام کر رہی خواتین نے واجب الادا تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف پرتاپ پارک میںاحتجاج کرتے ہوئے کہا الزام لگایا کہ محکمہ کے کچھ ملازمین کو اگرچہ وقت پر تنخواہیں فراہم کی جاتی ہیں تاہم ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر ملازمین کی تنخواہوں کو روکا گیاہے۔ پرتاپ پارک میں پیر کی صبح ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر سے وابستہ درجنوں خواتین ملازمین نمودار ہوئیں اور محکمہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔انہوںکہا کہ گزشتہ9ماہ سے انہیں تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کا اسکولی فیس بھی ادا نہیں کر پارہی ہیں۔احتجاجی خواتین نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ محکمہ کے کچھ ملازمین کو اگر چہ وقت پر تنخواہیں فراہم کی جاتی ہیں تاہم یہ سمجھنے سے ہم قاصر ہیں کہ ہمیں کیوں شکار بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ کی مستقل ملازم ہیں اور طبی اداروں میں بیماروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فرہم کرنے میں ہمہ وقت کام میں مشغول رہتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اگر انکی رکی پری تنخواہوں کو واگزار کیا جائے۔ اس دوران ایس آر ٹی سی ملازمین نے پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مستقلی کی مانگ کو لیکر نعرے بازی کی ۔احتجاجی ملازمین نے کہا کہ سرکار گذشتہ کئی برسوں سے انہیں مستقل کرنے کیلئے یقین دہانیاں دے رہی ہے تاہم عملی طور پر کچھ نہیں کیا جاتا ہے۔