سرینگر//بی ایس ایف کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف سوموار کو دوسرے روز بھی بٹہ مالواحتجاجی ہڑتال رہی ۔سرحدی حفاظتی فورس کے ہاتھوں سنیچر کی شام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف بٹہ مالو اور اُس کے ملحقہ علاقوں میںکل دوسرے روز بھی دکانیں ، کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پر غائب رہا۔ علاقہ میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی تاہم لوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں تھی ۔