سرینگر//شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں سرجیکل اونکولوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرحاجی گوہر الطاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔انہوں نے حکومت پر انسٹی چیوٹ میں کینسر کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کی ناکامی کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا ’’کچھ ماہ قبل میں نے ضلع ہسپتالوں میں کینسر مریضوں کا علاج و معالجہ شروع کیا تھا تاہم سرکار نے اس پر روک لگائی ‘‘۔انہوں نے الزام لگایا کہ سکمز گورننگ باڈی کے کچھ ممبران نے ہسپتال کو یرغمال بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں کام کاج صیحح ڈھنگ سے نہیں ہورہا ہے ‘‘۔ڈاکٹر گوہر نے بتایا ’’میں لندن سے اس لئے کشمیر واپس آیا تھا تاکہ میں اپنے وطن کے لوگوں کی خدمات کرسکوں تاہم یہاں سب اسکا الٹا ہورہا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا ’’یہاں پرائیوٹ سیکٹر کو زیادہ توجہ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے غریب لوگوں کی خدمات نہیں ہو پارہی ہے ‘‘۔انہو ں نے کہا ’’2ماہ قبل میں نے ریاستی گورنر سے ملاقات کی اور انہیں تحریری طور آگاہ بھی کیا تاہم آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی جس کے بعد میں مستعفی ہونے پر مجبور ہوا ‘‘