سرینگر// نیشنل کانفرنس کارگذار صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تعلیمی اداروں میں بھڑک اٹھانے والے احتجاجی مظاہروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد تعلیمی اداروں کو کچھ دنوں کیلئے بند رکھا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ ’کیا محبوبہ مفتی صورتحال سے آگاہ نہیں ہے‘۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’پلوامہ جھڑپوں کے بعد تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کو کچھ دنوں کیلئے بند کیوں نہیں رکھا گیا؟ کیا وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی صورتحال سے آگاہ نہیں ہے؟‘۔ عمر عبداللہ نے ایک صحافی کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’یہ انتہائی پریشان کن صورتحال ہے۔