مینڈھر// بالاکو ٹ کے لو گو ں نے آدھا ر کارڈ کے معاملہ پر جمو ں۔ مینڈھر سڑک بند کر کے انتظامیہ کے خلاف احتجا ج کیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ بالاکو ٹ تحصیل میں گز شتہ کئی برسو ں سے تحصیلدار کی اسامی خالی پڑ ی ہوئی ہے اور انچارج نائب تحصیلدار ہفتے میں دو دن ہی دفتر میں بیٹھتے ہیںجس وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور ان کی مشکلات کاکوئی حل نہیں ۔انہوںنے بطوراحتجاج مینڈھر تا جمو ں سڑ ک کو دھا رگلو ن کے مقام پر بند کر کے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔ انہو ں نے الز ام لگا یا کہ مینڈھر اور منکو ٹ میں آدھار کارڈ کیلئے دو ٹیمیں مامور ہیں جبکہ بالاکو ٹ کو نظر انداز کردیاگیاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ بالاکوٹ کے لو گ زیا دہ تر سرحدی علا قہ میں بستے ہیں اور ان کے ساتھ انتظامیہ جا ن بوجھ کر نا انصافی کر رہی ہے ،انہیں مینڈھر میں جا کر آدھا ر کا رڈ بنوانے پڑتے ہیں جس کیلئے دو دن کا وقت چاہئے ۔اس دوران انہو ں نے حکو مت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ جب سے بالاکوٹ کو تحصیل کا درجہ ملاہے ،تک سے تحصیلدار کی اسامی خالی پڑی ہوئی ہے اور ایک انچارج نائب تحصیلدار تعینات ہے جو ہفتے میں دو یا تین دن دفتر میں بیٹھتا ہے اوربا قی دن ایک چپر اسی یا ایک گر داور دفتر میں حاضر ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ روزانہ دفتر سے خالی ہاتھ واپس لوٹ جانے پر مجبور ہوتے ہیں اور ان کے کام نہیں ہورہے۔ انہو ں نے اپیل کی کہ فو ری طور پر آدھا ر کا رڈ بنانے والی ٹیم کو بالاکوٹ روانہ کیاجائے اور تحصیلدار کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان اور ایس ڈی پی او مینڈھرشاہد نعیم نے لو گو ں سے فو ن پر بات کی اورانہیں یقین دلا یا کہ تین دنو ں کے اندر آدھا ر کا رڈ بنانے والی ٹیم کو بالاکو ٹ بھیج دیاجائے گاجس کے بعد انہوںنے احتجاج ختم کیا اور سڑک پر ٹریفک کا سلسلہ بحال ہوا۔