سرنکوٹ// سرنکوٹ کے فضل آباد میں قائم جموں کشمیر بنک کی شاخ میں رقومات کی قلت ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اپنی ذاتی رقومات بھی بر وقت دستیاب نہیںہو رہی ور انہیںمشکلات کاسامناہے ۔مقامی شخص ماجد علی نے بتایا کہ جموں کشمیر بنک فضل آباد شاخ میں ایک ہفتہ سے رقومات نہیں ہیں جس کے نتیجے میں ہر خاص وعام مشکلات سے دو چار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی رقومات حاصل کرنے میں اتنی دشواری آ رہی ہے جس سے اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ان کاکہناہے کہ جو لوگ قرض لینے کے خواہش مند ہیں،ان کی مشکلات تو بیان سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رقم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو بر وقت دوائی میسر نہیں ہوتی اور لوگوں کاقیمتی وقت قطاروں میں کھڑے رہ کر ضائع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنکوں میں کیش نہ ہونا روز کامعمول بن چکا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کر کے لوگوں کو رقومات فراہم کرنے کے اقدام کریں۔ رابطہ کرنے پر بنک منیجر نے بتایا کہ کیش کی فراہمی میں تھوڑی بہت مشکلات ہیں تاہم وہ لوگوں کو پیسے دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بہت جلد عوام کے تعاون سے اس مشکل کو حل کرلیاجائے گا۔