سرنکوٹ//سرنکوٹ پولیس نے ایک بدنام زمانہ نقب زن کو رنگے ہاتھوں نقدی رقم سمیت گرفتار کرلیا ۔نقب زن ایک زیارت سے پیسے چوری کررہاتھاجب اسے گرفتار کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گیارہ بجے اکھوڑی والی کلرکٹل زیارت کے پاس سے محکمہ پی ایچ ای کا ایک ملازم پانی کا وال بند کرنے جارہاتھا جس دوران اسے زیارت کے اندر صندوق کو توڑنے کی آواز آئی ۔ اس دوران اس ملازم نے جب زیارت کے اندر جھانکا تو وہاں کوئی شخص پیسے نکال رہاتھا ۔تاہم پی ایچ ای ملازم نے ہمت کرکے اس نقب زن کو پکڑ لیا اور شور وغل سن کر باقی لوگ بھی وہاںجمع ہوئے جنہوںنے پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک کی قیادت میں رات 12 بجے پولیس ٹیم وہاں پہنچی اور اس نے اس نقب زن کو گرفتار کرلیا ۔ اس کی پہچان محمد شریف ولد لال دین ساکنہ سموٹ سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے جس کے خلاف پولیس تھانہ سرنکوٹ میں ایف آئی آر زیر نمبر 48 زیر دفعہ 379/ 457 آر پی سی کاکیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق نقب زن سے نقدی پیسے بھی ملے ہیں ۔