مینڈھر// بالاکوٹ تعلیمی زون کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی چیف ایجوکیشن افسر پونچھ نے سو مو ار کو علاقے کے سکولوں کادورہ کیا جس دوران ایک سکول کو مقفل پایاگیا جبکہ دو سکولو ں میں مڈ ڈے میل کا کوئی انتظام نہیں تھا ۔ موصوف نے سکول بندہونے پر تین اساتذہ کو معطل کرکے ان کے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیاہے ۔دوروز قبل ہی کشمیر عظمیٰ میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ بالاکو ٹ تعلیمی زون میں تعلیمی نظام خستہ حالی کاشکار ہے اور اساتذہ ڈیوٹی پر باری باری حاضری دیتے ہیں۔ ڈپٹی چیف ایجو کشن افسر پونچھ نے گو رنمنٹ پر ائمر ی سکول کنیال زون بالاکوٹ کادورہ کیا جہاں سکول کو بند پایاگیا۔اس پرانہو ں نے تین اساتذہ روبینہ کو ثر، محمد پرویزاور محمد اخلاق کو معطل کر کے وجہ بتا و نو ٹس جا ری کیا ہے جبکہ پر ائمر ی سکول بھاٹہ دھوڑ یا ں اور مڈل سکول موہ ڑہ کلر میںمڈ ڈے میل کا کوئی انتظام نہیں پایاگیاجس پر انہوںنے مڈ ڈے میل انچارج کے نام وجہ بتاو نو ٹس جا ری کیاہے ۔ ڈپٹی سی ای او نے کہا کہ وہ بالاکوٹ کا پھر سے دورہ کریںگے اور طلباءکے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوںکو معاف نہیں کیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بالاکوٹ ایک سرحدی علاقہ ہے جہاں سرکاری سکولوں میں بہتر تعلیمی نظام کے کوئی چارہ نہیں ہے ۔