حیدرآباد/ پنجاب کے خلاف دلچسپ فتح کے بعد دوبارہ ٹریک پر دوڈتی دکھائی دے رہی سابق چمپئن سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم یہاں بدھ کو اپنے گھریلو میدان پر دہلی ڈیئر ڈیولس کے خلاف فتح کے سلسلہ کو برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گی۔حیدرآباد نے اپنا پچھلا مقابلہ بڑے دلچسپ انداز میں پنجاب کو پانچ رن سے شکست دے کر جیتا تھا۔ اس میچ میں آخری وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ فیصلہ کن بنا ہوا تھا تو وہیں دہلی کو کوٹلہ میدان پر مشکل اسکور بنانے کے باوجود کولکاتا نائٹ رائڈرس کے ہاتھوں ایک گیند باقی رہتے ہوئے چار وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی تھی۔ گزشتہ چمپئن ڈیوڈ وارنر کی حیدرآباد کا اب تک ٹورنامنٹ میں سفرنشیب و فراد سے بھرپور نظر آیا اور وہ پانچ میچوں میں تین جیت اور دو ہار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ سیشن کی پھسڈی دہلی کی ٹیم اب تک چار میچوں میں دو جیت اور دو ہار کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔ کے کے آر کے خلاف اپنے میدان پر شکست سے جہاں دہلی کے حوصلے کمزور ہوئے ہیں تو وہیں حیدرآباد نے اپنے گزشتہ میچ میں کے کے آر سے قریبی شکست برداشت کرنے کے بعد پنجاب سے نزدیکی ہار ٹالتے ہوئے دلچسپ جیت درج کی تھی اور وہ پھر سے گھریلو میدان پر اسی کارکردگی کو دہرانے کو تیار نظر آرہی ہے ۔پنجاب کے خلاف مین آف دی میچ رہے تیز گیند باز بھونیشور کمار نے جس طرح آخر تک اپنی ٹیم کو میچ میں بنائے رکھا وہ قابل تعریف رہاْ۔ اننگز میں محض 19 رن دے کر سب سے زیادہ پانچ وکٹ نکالنے والے بھونیشور اب تک حیدرآباد کے لیے پانچ میچوں میں 5.40 کے اکونومي ریٹ سے 15 وکٹ لے چکے ہیں اور سب سے زیادہ کامیاب بولر ہیں۔ویسے بھی حیدرآباد کی ٹیم باقی ٹیموں سے الگ اپنی بہترین بولنگ لائن اپ کے لئے جانی جاتی ہے جس میں بھونیشور، افغانستان کے راشد خان، تجربہ کار فاسٹ بولر اشیش نہرا، سدھارتھ کول اور دیپک ہڈا جیسے کھلاڑی ہیں. بیشک کوئی بھی ٹیم اپنے گیند بازوں کی وجہ سے ہی مقابلہ جیت پاتی ہے اور حیدرآباد کے لئے یہ اس کی سب سے بڑی طاقت ہے ۔وارنر کی ٹیم کو اپنے گھریلو میدان پر جس طرح مداحوں کی بے پناہ حمایت مل رہی ہے وہ بھی اس کے لیے کافی مثبت بات ہے ۔ ساتھ ہی بلے بازوں میں ٹیم کے پاس کپتان وارنر، شکھر دھون، آل راؤنڈر یوراج سنگھ، ھینرکس جیسے اچھے کھلاڑی ہیں، لیکن گزشتہ میچوں میں دھونی اور یوراج نے جس طرح بلے بازی میں مایوس کیا ہے اس نے کپتان پر دباؤ بڑھا دیا ہے ۔کپتان وارنر ٹیم کے بہترین اسکورر ہیں اور پنجاب کے خلاف ان کی 70 رن کی اننگز نے ٹیم کو قابل چیلنج اسکور تک پہنچایا. انہوں نے اب تک پانچ میچوں میں دو نصف سنچریوں سمیت 235 رن بنائے ہیں جبکہ دھون رنوں کے حساب سے دوسرے اور ھینرکس تیسرے نمبر پر ہیں۔ مڈل آرڈر میں یوراج کی بلے کی ناکامی کا دور جاری ہے جو گزشتہ میچ میں صفر پر لوٹ گئے . یوراج نے اب تک 0،26،05 اور 62 رنز کی اننگز کھیلی ہیں۔مڈل آرڈر میں اگرچہ نمن اوجھا اور دیپک رنوں کے لحاظ سے حیدرآباد کو مدد کر سکتے ہیں لیکن یقیناً گزشتہ چمپئن ٹیم کو اپنی لے برقرار رکھنے کیلئے بیٹنگ میں بڑے پیمانے پر بہتری کی ضرورت ہے ۔