جموں//گورنر این این ووہر اجو شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کشمیر کے چانسلر بھی ہیں نے راج بھون جموں میں یونیورسٹی کی 31ویں کونسل میٹنگ کی صدارت کی ۔اس دوران اُنہوں نے تازہ میوﺅں ، سبزیوں اور دیگر زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کواپریٹیوز کے ذریعے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹنگ میںوزیر زراعت غلام نبی لو ن ہانجورہ بھی موجود تھے۔چانسلر نے اس موقعہ پر کئی موضوعات اور مضامین سے متعلق تحقیقی اشاعت کا اجرا کیا۔ گورنر نے کہا کہ ریاست منفرد جغرافیائی حالات سے مالا مال ہے ۔ انہوں نے فائنانشل کمشنر زرعی پیداوار محکمہ پرمود کمار جین کو ہدایت دی کہ وہ مختلف علاقوں پر مبنی زرعی پالیسی مرتب کریں تاکہ فصلوں کی پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کیا جاسکے ۔اُنہوںنے زرعی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر وں کو ہدایت دی کہ وہ یونیورسٹیوں میں اندورنی طورآمدنی بڑھانے کے ذرائع تلاش کریں۔