جموں//جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کی جوائنٹ ہاؤس کمیٹی جو کہ جموں میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں کی جانب سے کوتاہی کے معاملات کا جائیزہ لینے کی غرض سے تشکیل دی گئی ہے، کی میٹنگ آج یہاں کمیٹی کے چیئرمین اور ایم ایل سی غلام نبی مونگا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ارکان قانون سازیہ بشیر احمد شاہ ویری، وبودھ گپتا، فردوس احمد ٹاک، نریش کمار گپتا،( خصوصی مدعو) اور شام لال بھگت ( خصوصی مدعو) بھی موجود تھے۔میٹنگ میں کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے تیار کیا گیا سوال نامہ جاری کیا گیا جو کئی نکات پر ماہر ڈاکٹروں کی رائے لینے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ کونسل کے سیکرٹری نے سوال نامہ کے جوابات2 روز کے اندر پیش کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو یاد دہانی کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں سیکرٹری کونسل عبدالمجید بٹ سپیشل سیکرٹری کونسل محمد اشرف وانی اور کونسل سیکرٹریٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔