سرینگر//پولیس نے کل مسلم دینی محاذ کی طرف سے منور آباد میں ایک ہوٹل میں منعقد ہورہی تقریب پر روک لگائی جس کے بعد مسلم دینی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر محمدقاسم فکتو کی تصنیف ’’غامدی نظریات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘ کی رسم رونمائی بدھ کو تنظیم کے صدر دفتر پر انجام دی گئی ۔اس موقعہ پر جن شخصیات نے تقریب میں حصہ لیا ،ان میں ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم ،طارق احمد ڈار ،عبدالمجید ڈار المدنی اور محمد مقبول بٹ شامل ہیں ۔رسم رونمائی کے سلسلے میں اگرچہ منور آباد میںایک ہوٹل میںتقریب ہونے والی تھی تاہم پولیس نے ہوٹل کو سیل کردیا جس کے بعد یہ تقریب دینی محاذ کے دفتر پر ہوئی ۔